12 جون، 2017، 6:35 PM
News ID: 3470426
T T
0 Persons
ایران اور ناروے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اوسلو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جو اوسلو فورم میں شرکت کے لئے ناروے کے دورے پر ہیں پیر کے روز اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات کے بعد ایرانی اور نارویجن وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے.

'محمد جواد ظریف' اور ان کے نارویجن ہم منصب 'بورگے برینڈے' کی اس ملاقات میں خطی کی صورتحال، حالیہ تبدیلوں اور بین الاقوامی مسائل بھی زیر غور آئے.

ایرانی وزیر خارجہ اوسلو فورم کے موقع پر اپنے انڈونشیائی ہم منصب اور یورپی یونین کی پالیسی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پیر کے روز ناروے کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اوسلو فورم میں خطاب کے علاوہ اہم عالمی شخصیات اور ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

یاد رہے کہ ظریف نے گزشتہ سال بھی اسلو فورم میں شرکت اور خطاب کیا اور اس موقع پر ناروے رہنماؤں بالخصوص پورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ بھی ملاقات کیں.

اس سال اوسلو فورم کا عنوان 'نئے جغرافیائی دور میں امن' ہے.

اس فورم کی ویب سائٹ کے مطابق، اوسلو اسمبلی میں یوروپ یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فدریکا موگرینی'،سابق امریکی وزیر خارجہ'جان کری'، جنوبی افریقہ کے سابق صدر 'تابوامبکی'، اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل 'کوفی عنان'، سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل 'جفری فلتمن'، ایران، کینیا، انڈونیشیا، سوڈان، اردن، بوسنیا اور ھرزیگووینا، فن لینڈ، کروشیا کے وزرائے خارجہ اور دیگر ممالک کے مختلف نمائندوں کی شرکت متوقع ہے.

اس فورم کے پہلے اجلاس 2003 کو صرف 17 ممالک کے نمائندوں نے حصہ لیا لیکن گزشتہ سالوں سے دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے نمائندے سالانہ اس فورم کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں.

اوسلو فورم ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس میں دنیا بھر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور تجاویز دی جاتی ہیں.

٢٧٤**